آڈیوکال کا معاملہ،شوکت ترین کل ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیرِ خزانہ اور رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین کو کل طلب کر لیا۔ایف آئی اے کی جانب سے خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومتوں کو وفاق سے تعاون سے روک کر آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کی کوشش کرنے پر شوکت ترین کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل (21 ستمبر کی) صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کیے جانے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ شوکت ترین نے تیمور سلیم جھگڑا کو فون پر کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں