احد رضا میر آجکل سجل علی کی ساتھ کیوں نہیں؟اداکارہ کی وضاحت

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستانی باصلاحیت و خوبرو  اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔آج کل سجل علی اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ اس سلسلے میں سجل علی اور ساتھی  اداکار بلال عباس کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اِن دنوں احد رضا میر ایک بار بھی سجل علی کے ساتھ فلم کے کسی پریمیئر میں نظر نہیں آئے۔ مزید یہ کہ احد رضا  میر نے نہ ہی  سجل علی کی فلم سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔احد رضا میر اور سجل علی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے سبب مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ جس کی اب خود سجل علی نے وضاحت دی ہے۔سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں۔ اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں