اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے انتہائی خوشی کیساتھ اس خبر کو اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کیا، پوسٹ میں انہوں نے ایک انتہائی خوبصورت سا کارڈ شیئر کیا،
پوسٹ میں تحریر تھا کہ ‘بسم اللہ ،الحمد اللہ آج ہم بطور اماں ابا یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہمارے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب ہماری بیٹی نورِ جہاں صدیقی اور ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا’۔
یاد رہے کہ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا کی شادی دسمبر 2017 ء میں ہوئی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں