اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار اپنے والد سے ملاقات نے انہیں جذباتی کر دیا۔
اداکارہ صاحبہ بیشتر انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پرورش سوتیلے باپ نے کی ہے کیونکہ ان کے سگے والد اور والدہ کے درمیان علحیدگی ان کی پیدائش سے قبل ہی ہوگئی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار کی گئی ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی۔’
میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں