ادریس گینگ کے سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، پیرودھائی پولیس

راولپنڈی (ینوزٹویو) موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور سنیچنگ میں ملوث ادریس گینگ کے خلاف  تھانہ پیرودھائی پولیس نے  کاروائی کی جس کے نتجیے میں ادریس گینگ کے سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ادریس خان، عباس اور بشارت شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 05 مسروقہ موٹر سائیکلز، مسروقہ موٹر سائیکلز کی فروخت سے حاصل کردہ رقم 20ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہواہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ملزمان کوڈکیتی کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے۔شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔ایس پی راول کی طرف سے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کی کامیاب کاوش کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ایس پی راول کا کہنا تھا کہ  شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں