اسد قیصر نے افغان ایشو پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغان ایشو پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ ستمبر میں پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا امکان ۔بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا  جبکہ ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغان ایشو زیر بحث ہے۔ پاکستان میں کیوں نہیں؟ جس پر اسپیکر نے کہا کہ ہم نے افغان ایشو پر ان کیمرہ اجلاس بلایا تھا جس میں سیر حاصل گفتگو ہوئی تھی ،ہمارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے اس کے لیئے ہم قومی سلامتی یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں