اسرائیل کی شام کے شہر حلب میں بمباری،38 افراد ہلاک

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسرائیل کی شام کے شہر حلب میں بمباری سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شہری و شامی فوجی اہلکار شامل ہیں۔
شامی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری میں رات گئے حلب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں