اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا مختلف علاقوں کا دورہ، پٹرول پمپوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر وارننگ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جی سکس ، جی سیون ، بلیو ایریا، ایف سیون، ایف سکس اور گردونواح کے علاقوں میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اوگرا کے طے شدہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر ایک پمپ سیل اور چار افراد کو گرفتار کیا، جبکہ دو افراد پیمائش کے آلات کے ناقص ہونے پر گرفتار کیا۔

جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں