اسسٹنٹ کمشنر نیلوراسلام آباد کا مختلف علاقوں کا دورہ، قیمتوں کی چیکنگ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نیلور کا نیلور سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے لہتڑاڑ روڈ اور آس پاس کے علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے پلاسٹک کے تھیلوں کی اوور چارجنگ اور استعمال کے ساتھ ساتھ ڈی سی کاؤنٹر کی عدم تعمیل وغیرہ پر جرمانہ عائد کیا۔

مزید برآں دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ سڑک میں رکاوٹ ڈالنے پر چھے لوڈر رکشہ مالکان کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جبکہ دو ہائیس وین ڈرائیور ، دو پھل فروش اور ایک سوزوکی ڈرائیور کو بھی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں