اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کا مختلف علاقوں کا دورہ، غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نےپوٹھوہار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے شمس کالونی کے علاقے میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور تین غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا۔

جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں اور غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشنز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں