اسلام آبادانتظامیہ نےناقص اشیا کے استعمال پر 3ریسٹورانٹس سیل کردئیے

اسلاآباد( نیوزٹویو) اسلام آباد انتظامیہ نے معیاد ختم ہونےوالی اشیئا کے استعمال اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سب وے سمیت تین معروف ریسٹورانٹس سیل کر دئیےتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے منگل کواسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہمراہ ایف سکس مرکز ریسٹورنٹس کا معائنہ، کیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ میسو، ہاؤس آف ترک اور سب وے نامی ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے معیاد ختم ہونے والی اشیاء، غیر معیاری اشیاء اور صفائی کی ناقص صورتحال پر تین ریسٹورنٹس سیل کر دیےجبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں