اسلام آبادسے 157امیدواروں کی سکروٹنی مکمل

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 ، این اے 48 میں آج جمعہ کو(37) امیدواروں کی سکروٹنی ( کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال) کی گئی،
فتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کے مطابق ٹوٹل ایک سو ستاون امیدواروں کی سکروٹنی کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی، کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی کا کل آخری روز ہے،
ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کاغذاتِ کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسرز اسلام آباد تیس دسمبر (یعنی کل) کو فیصلہ سنائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں