اسلام آبادفوڈاتھارٹی کاپہلاسال مکمل،کارکردگی رپورٹ جاری،15ہزار چھاپے

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پہلا سال مکمل ہونے پر سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے 15 ہزار 964 چھاپے مارے گئے جبکہ5 ہزار 541 فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے
رپورٹ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 30 نئے لائسنسز کا اجراء کیا گیا شہریوں میں صحت افزا خوراک کے حوالے سے آگاہی کے 12 سمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا اورسٹاف کی ٹریننگ کے بھی تین سیشنز کروائے گئے
رپورٹ کے مطابق مضر صحت فوڈ اور ناقص انتظامات پر 28 ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد کیے گئے جرمانوں کی مد میں مختلف ریسٹورنٹس پر 6 لاکھ 13 ہزار روپے عائد کیے گئے فوڈ اتھارٹی نے 33 ہزار کلو گرام سے زائد ناقص دودھ بھی تلف کیا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی 286 شکایات کا ازالہ کیا گیا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 4 ہزار 789میپنگ انسپیکشنز مکمل کی گئیں
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے 10 ہزار سے زائد ہدایات جاری کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں