اسلام آبادچڑیاگھرسے500جانورچوری،عدالتی حکم کے باوجودایف آئی آر درج نہ ہو ئی،آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد(نیوزٹویو)آل پاکستان ا نجمن تاجران نے ا نکشاف کیا ہے کہ چڑیا گھر سے 500پا نچ سے سے زئد جانور چوری کر لیے گئے ہیں ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود کو ئی گرفتاری نہیں ہو ئی آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، چوہدری عبدالغفار، سید الطاف حسین شاہ، زاہد بٹ، راجہ خرم نیاز، ظفر اقبال گجر، ریحان خان، اسد عزیز، یوسف راجپوت، راجہ عماد بن عارف، اور رانا اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا چڑیا گھر بند کر دیا گیا شیر مار دیے گئے پانچ سو سے زیادہ جانور چوری کر لئے گئے۔ عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی چڑیا گھر نہ صرف بچوں کے لیے تفریح گاہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کے لیے تعلیمی ذریعہ بھی ہوتا ہے۔ عدالت عالیہ کے حکم پر جدید طرز کا چڑیا گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک روڈ میپ نہیں دیا گیا اور نہ ہی پی سی ون منظور کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کی بندش پر حکومتی خاموشی معنی خیز ہے جبکہ جانور دیگر شہروں کے چڑیا گھروں کو منتقل کر دیے گئے اور منتقلی کی وجہ بتائی گئی کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں سہولیات کا فقدان ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جس جگہ جانور منتقل کیے گئے وہاں سہولیات کیسی ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کے چڑیا گھر کی بندش کا نوٹس لیں اور حکومت سے چڑیا گھر دوبارہ بحال کروائے یا جدید چڑیا گھر کی تعمیر کی گارنٹی حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں