اسلام آباد انتطامیہ نے ایچ نائن اور جی سکس کے اتواربازار وں کو رمضان بازاروں‌میں تبدیل کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد انتطامیہ نے ایچ نائن اور جی سکس کے اتواربازار وں کو رمضان بازاروں‌میں تبدیل کردیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت رمضان المبارک میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس نے شرکت کی،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک میں قیمتوں کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ عوام کو دستیاب ہونی چاہیے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سستے رمضان بازار جو کہ اتوار بازار جی سکس اور ایچ نائن رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار ہونگے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید بتایا کہ جی سکس اور ایچ نائن اتوار بازاروں کو سستے رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا جائے گا، اور رمضان کا پورا مہینہ ان بازاروں میں پھل/ سبزیوں اور رمضان سے متعلق اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سستا رمضان بازار لگانے کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں