اسلام آباد انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کوہ نور مل روڈ ، آئی جے پی روڈ ، گولڑہ موڑ ، جی ٹین مرکز ، جی الیون مرکز ، آئی ایٹ مرکز اور ڈبل روڈ  کے مختلف علاقوں سے (24) بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں