اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مارچ 2023 سے دسمبر تک کارکردگی کی رپوٹ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اسلام آباد کے شہریوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مارچ 2023 سے دسمبر تک کارکردگی کی رپوٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق سال 2023 میں 12 ہزار 725 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 104 فوڈ پوائنٹس بند ،4 ہزار 317 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان آئی سی ٹی کا مزید کہنا ہے کہ سال 2023 میں کارروائیوں کے دوران 23ہزار 281 کلو غیر معیاری مضر صحت اشیاء خورونوش کو تلف کیا گیا۔

عوامی شکایات موصول ہونے پر سال بھر میں 237 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

میپنگ انسپکشنز کے تحت اسلام آباد اور گردونواح میں 2908 انسپکشنز کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ، معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ غیر معیاری خوراک کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں