اسلام آباد میں خودکش دھماکا،پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد میں آئی ٹین فور کے علاقے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوا جبکہ زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا۔پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ گاڑی رُکتے ہی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے فوری بعد  پولیس بھی جائے دھماکا پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں