اسلام آباد میں زلزلے کے بعد تمام عمار رتوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری،سی ڈی اے

اسلام آباد(نیوزٹویو)چیئرمین سی ڈی اے کے اسلام آباد میں زلزلے کے بعد تمام عمار رتوں کا سروے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

بلڈنگ کنٹرول ایجنسی شہر میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کر ے۔

تمام  عمارتوں بالخصوص سیکٹر ای -الیون میں موجود ایسی   عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا ہو۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سروے فوری طور پر شروع کیا جائے اور رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں