اسلام آباد میں مسلسل بارش،سیلاب کا خظرہ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے جاری کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر نالوں اور سڑکوں پر پانی کا بہاؤ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر آپریشنز اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے موثر رہے گا اور سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کواولین ترجیح دے گا۔ تمام ریسکیو ٹیمیں موٹر بوٹ، پانی نکالنے والے پمپس اور ذاتی حفاظتی سازوسامان کے ساتھ شہر میں آنے والی ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ رابطے کے لیے ایک وقف شدہ روزنامچہ اور واٹس ایپ گروپ قائم کیا جاۓ گا جس کا نام سیلاب کا جواب ہوگا

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سیکشنل ہیڈز اور یو ایس اے آر ونگ فوری طور پر ڈیوٹی افسران اور عملے کے نام کے ساتھ انٹر ڈویژنل ہدایات جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں