اسلام آباد میں ویکیسن کے لازمی نظام کی خلاف ورزی پرکئی ریسٹورانٹس،ہوٹلز اورکیش اینڈکیریز سیل،عملے اورصارفین کو بھاری جرمانے

اسلام آباد (نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت میں ویکیسن کے لازمی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر کئی ہوٹلز،ریسٹورانٹس اور کیش اینڈ کریز سیل کر دی گئیں جبکہ عملے اور صارفین کو بھاری جرمانے کیے گئے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم کے ہمراہ پیر کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ریستورانز، ہوٹلز، کیش اینڈ کیری اور بازاروں میں افراد اور عملے کی کووِڈ 19 ویکسی نیشن کی صورتحال/ایس او پیز کو چیک کیا۔ ٹیمز نے سینٹورس مال، ایف -7، ایف-6 اور دیگر علاقوں میں واقع مختلف دکانوں، ہوٹلوں اور ریستورانز پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے عملے اور صارفین پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ شہری انتظامیہ نے ویکسین کے لازمی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف ریستورانز، ہوٹلز اور کیش اینڈ کیریز کو  سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے داخلی راستوں پر ایک نوٹس لگوائیں جس میں اس بات کا تذکرہ کیا جائے کہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انکو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور این سی او سی ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ کروانے والے صارفین کو دکانوں، ریستورانز اور کیش اینڈ کیریز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں