اسلام آباد پولیس منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے، ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ڈکٹر سید مصطفی تنویر کا کورونا ایس او پیز اور منشیات کے خلاف فيصل مسجد میں خطاب کیا۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ کورونا وائرس کی ایس او پیز کو اگر نہ اپنايا گيا تو شہر ميں مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ علماء کرام سے بھی گزارس سے کے وہ مساجد ميں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کريں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرونا کے خلاف جنگ ميں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اگلے ايک ہفتے ميں تمام لوگوں کو انتہائی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کے وہ منشیات کے خلاف جنگ ميں مکمل تعاون کریں اور اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔ علماء کرام مساجد ميں منشیات کے خلاف بھی آگاہی مہم کا بھرپور آغاز کریں۔ اسلام آباد پوليس منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل ميں لائی گئی ہيں۔ نوجوانوں کو پیغام ہے کے وہ منشیات جیسے ناسور سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں