اسلام آباد پولیس،ناقص کا رکردگی پر ڈی پی او شالیمار عہدے سےفارغ،ایس ایچ او معطل

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید علی اکبر شاہ نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار سب انسپکٹر شوکت محمود کو معطل کر دیا ہے اورایس ایچ او تھانہ بنی گالہ ٹیپو سلطان کو ایس ایچ او تھانہ شالیمار تعینات کردیا ہے جبکہ سب انسپکٹر عبدالقادر کو ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ تعینات کر دیا گیا ہےایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ نے نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجبکہ ایس ڈی پی او شالیمار ڈی ایس پی حاکم خان کو بھی ان کے عہدےسے ہٹا دیا گیا ہے۔سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد سے ایس ڈی پی او کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہےپو لیس ذرا ئع کے مطابق ڈی پی او اور ایس ایچ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے بیٹےکے خلاف نشے میں دھت ہو کر لڑا ئی جھگڑا کرنے پرمقدمہ درج کرنے اور ن لیگ کی سینٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی کی واردات کی و جہ سےہٹایا اور معطل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں