اسلام آباد کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی،6 دکانیں جل کر خاکستر

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد کی سیکٹر آئی الیون ٹو کی ٹمبر مارکیٹ کوآتشزدگی نے لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں 6 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
آگ پر قابو پانے کے لئے فائیر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں غیر قانونی دوکانیں بنا کر توسیع کی جا رہی تھی۔ جبکہ ویلڈنگ پلانٹ میں آگ لگنے سے تمام دوکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر آگ پر قابو پانے کے لیے فائیر بریگیڈ کی گا ڑیاں پہنچ گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر و مجسٹریٹس موقع پر موجود ہیں، اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں