اسلام آباد کی پولیس شہریوں کی تحافظ میں میں ناکام، اغوا کی 6 اور چوری کی 12 وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے کی اشیاء اور نقدی سے محروم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں اغوا کی 6 مختلف وارداتوں میں ایک لڑکا اور 5 خواتین کو اغوا کر لیا گیا جبکہ راہزنی اور چوری کی 12مختلف وارداتوں میں شہری دو کاروں، 4موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔ عظمت نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے بیٹے حسرت حسین جس کی عمر 19سال ہے کو اغوا کر لیا، وسیم اختر نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ عقیل و دیگر 2 نے اس کی ہمشیرہ (م ش) جس کی عمر 26سال ہے کو غیر اخلاقی فعل  کی غرض سے اغوا کر لیا، شوکت محمود نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ثاقب و دیگر تین افراد نے اس کی بیٹی( م) جس کی عمر 16سال ہے کو غیر اخلاقی فعل کی غرض سے اغوا کر لیا، پرویز نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ عبد الرحمن و دیگر 6 افراد نے  (م ب) جس کی عمر 16سال ہے کو اغوا کر لیا، عنصر خان نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کی بیٹی (ا ش) جس کی عمر 20سال ہے کو اغوا کر لیا، محمد صدیق نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ فریاد نے اس کی بیٹی (ک ب) جس کی عمر 20سال ہے کو اغوا کر لیا،  راہزنی اور چوری کی 12مختلف وارداتوں میں شہری دو کاروں، 4موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، راحیل نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے اس سے نقدی، موبائل فون کل مالیتی 4لاکھ 15ہزار روپےچھین لئے، محمد اشرف نے رمنا پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں داخل ہو کر نقدی، موبائل فونز کل مالتیی ایک لاکھ روپے چھین لی، مجتبیٰ الحق نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اس کی والدہ سے پرس جس میں موبائل فون مالیتی تیس ہزار روپے چھین لیا، عبید الرحمن نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ٹیوٹا کرولا کار بی 4164 مالیتی دس لاکھ روپے دفتر کے باہر سے چوری کر لی، محمد طارق نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مہران کار آر آئی اے 477 مالیتی 6لاکھ روپے بلاک کے باہر سے چوری کر لی، جاوید اقبال نے آئی نائن پولیس کو بتایا نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل مالیتی ستر ہزار روپے بازار سے چوری کر لیا، احسن رضا نے رمنا پولیس کو بتایا کہ محمد انیس نے یونیک موٹر سائیکل ایم این آئی 4913 مالیتی تیس ہزار روپے مسجد کے باہر سے چوری کر لی، طلحہ خالد نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ہنڈا 125 موٹر سائیکل اے ای کیو 081 مالیتی اسی ہزار روپے گھر کے باہر سے چوری کر لیا، عثمان نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کا  موٹر سائیکل ایل بی او 7959 مالیتی 80ہزار روپے فلیٹ کے باہر سے چوری کر لیا، محمد رفیع نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے 12بور گن ، کیمرہ، پسٹل 30بور کل مالیتی ایک لاکھ 25ہزار روپے چوری کر لیا، چراغ حسن نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ مظفر علی و دیگر دو افراد نے گھر کام کرتے ہوئے گھر سے نقدی، زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون کل مالیتی تین لاکھ 65ہزار روپے چوری کر لئے، طلعت شہزادی نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ کوثر و دیگر دو افراد نے اس کے گھر سے موبائل فون، نقدی کل مالیتی 2لاکھ روپے چوری کر لئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں