اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع سستے اتوار بازاز میں آگ لگ گئی،وزیرداخلہ کا نوٹس

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑسیکٹر ایچ نائن پر واقع اتوار بازار میں آگ لگ گئی،جس سے 150سے اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ سٹال ہولڈرز کا سامان اسٹالزکے اندرہی موجود تھا جس سے بھاری مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔ وزیرداخلہ نے ضلعی انتظامیہ سے آتشزدگی واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن میں پشاور موڑ پر قائم سستے اتوار بازار میں آگ لگنے سے کپڑے کے کئی اسٹالز جل گئے۔آگ کی شدت بڑھتی جارہی ہے، شعلے اور دھویں کے بادل تیزی سے بلند ہورہے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو کی مزید ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اتوار بازار میں ٹوٹل 2700 دکانیں ہیں، پٹرول اور جنریٹر ہونے کی وجہ سے وقفے وقفے سے دھماکے ہو رہے ہیں،جنریٹر اور پٹرول ہونے کی وجہ سے دھماکے ہو رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں