اسلام آباد،دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر،زور داردھماکا، جائے وقوعہ سے بارودی مواد برآمد

اسلام آباد(نیوزٹویو) بارہ کہو میں 2موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کو خدشہ ہےکہ ایک موٹر سائیکل میں بارودی مواد موجود تھا کیونکہ حادثے کے بعد قریب سے ڈیٹونیٹر، تاریں اور بارودی مواد بھی ملا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر  واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں