اسنیپ چیٹ نے اپنا اسپیڈ فلٹر ہٹا دیا ہے مگر کیوں؟

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسنیپ چیٹ نے اپنا اسپیڈ فلٹر ہٹا دیا ہے۔ یہ فلٹر سنیپ چیٹ میں تھا مگر گاڑی کی رفتار بتاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ایپلی کیشن نے سپیڈ فلٹر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر کے ساتھ  گاڑی چلاتے ہوئے سنیپ چیٹ صارفین اپنی گاڑی کی رفتار اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر سکتے تھے۔ اس فیچر کی وجہ سے کئی صارفین کو حادثات پیش آئے جس کے بعد ایپلی کیشن کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جانے لگا۔ ان مشکلات کی وجہ سے یہ فلٹر متنازع ہو گیا۔ کمپنی نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو معطل کر دیا۔ حادثات کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر کئی ایسے حادثات کی وجہ ثابت ہوا جن میں صارفین یا تو زندگی سے گئے یا پھر ان کو زندگی بھر کے لیے کسی نہ کسی معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔ سنیپ چیٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اس فلٹر کو اب استعمال نہیں کیا جا رہا تھا لہذا کمپنی نے اس کو ہٹا دیا ہے۔ آئندہ چند ہفتوں تک یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں