اسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نےزائد قیمتیں وصول کرنےپر رہڑی فروشوں سمیت متعددافرادکو گرفتارکرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے پوٹھوہار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران زائد قیمت وصول کرنے پر متعد د افراد کو گرفتارکر لیا
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کی نمائش اور قیمتوں کی چیکنگ کی ، تجاوزات کرنے والی رہڑیوں کو قبضے میں لے کر اور زائد قیمت وصول کرنے پر سولہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا،جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی،
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں