اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کی دوکانداروں کو وارننگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے غیرمعیاری اشیاء کی فروخت اور منافع خور دکانداروں کےخلاف عوامی شکایات پر اچانک ایف سکس اور ایف سیون کی مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ انیل سعید نے کہا کہ غیرمعیاری اشیاء اور منافع خوروں کےخلاف آئندہ بھر پور کارروائیاں کرتے ہوۓ بھاری جرمانے کیے جائیں گےاور خلاف ورزی پر مالز یا دیگر شاپس سیل کردی جائیں گی۔ اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کی جانب سے یہ دورہ عوامی نمائندگان اور شہریوں کی شکایات پر کیا گیا، جس میں غیر معیاری اور مختلف اشیاۓ خوردونوش ، زائد المعیاد اور ریٹ لسٹیں بھی چیک کیں ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے اور پھل ، سبزیوں کےحوالے سےعوامی سہولیات کے مطابق معیار بہتر اور ریٹ کےحوالے سے دکانداروں اور شاپینگ مالز مالکان کو ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے کہا کہ مختلف اوقات میں سروے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں