افسوس ہے کہ پارلیمان کسی رول کے تحت چلتا ہے، تمام رویات کو روندا جارہا ہے، سابق اسپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر و سابق اسپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اراکین اسمبلی کا حلق نامہ ایوان میں سنا دیا. جمعرات کو ایوان میں بجٹ مالی سال 2021.22 پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ افسوس ہےکہ پارلیمان کسی رول کے تحت چلتا ہے، تمام رویات کو روندا جارہا ہے.میرا خیال ہے بزنس ایدوائزی کمیٹی غیر فعال ہوتی جارہی ہے نئے اراکین کو سیکھانے کے لئے پپس کا ادارہ قائم کیا گیا تھا.انہوں نے ایوان میں حلف نامہ پڑھ کے سنایا”حلف نامہ میں لکھا ہے کہ میں آئیں و قانون کی پاسداری کروں گا.اس ایوان کا تقدس اور اسپیکر کی کرسی کا تقدس رولز میں لکھا ہے.پارلیمان مضبوط ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی.پارلیمان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ سینئر پارلیمنٹرین جس طرح اس ایوان کا تقدس پامال کررہے ہیں لگتا ہے انکی ڈوریں بھی کسی اور کے ہاتھ میں ہیںبہت تقریریں کی گئی ہیں لیکن لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا ہے.ہماری توجہ ایک بار پر ویسٹرن بارڈر کی طرف لیجائی جارہی ہے.اس ایوان میں خارجہ پالیسی زیر بحث لائی جائے.اس ایوان میں افغانستان سے متعلق پالیسی مرتب کی جائے .کشمیر کے حوالے سے مودی نے اے پی سی بلائی ہے وہاں حریت کانفرنس کی لیڈرشپ کو جان بوجھ کر نہیں بلایا گیا یہ واضح ہے کہ کشمیر پر کسی ایک ریاست کی یک طرفہ پالیسی ہمیں قابل قبول نہیں ہوگی.ایسے حالات میں ایوان میں ایسا رویہ غیر جانبداری رویہ مناسب نہیں سمجھ نہیں آیا کہ اپوزیشن کو وزیر خزانہ سے اختلاف تھا یا بجٹ سے اختلاف تھا؟آپ نے سنے بغیر ہی بجٹ کی مخالفت کردی کیا یہ ایوان صرف ڈیبیٹنگ کلب بنایا جارہا ہے.اپوزیشن کو مخالفت برائے مخالفت کے بجائے بجٹ پر تجاویز دینا چاہیں تھیں۔ کرونا وبا  پر حکومت کے اقدامات کو سراہتی ہوں اگر وفاقی حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو صوبے کہتے ہیں میں نہ مانوں عوام کو شعور دینے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں