افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم بارڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر کیمپ قائم ہوں گے۔ افغانستان سے 5 لاکھ سے7 لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں۔ کمشنرافغان مہاجرین عباس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں