الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی جی اورڈپٹی کمشنر اسلام آباد عہدوں سے فارغ

اسلام آباد( نیوزٹویو) وفاقی حکومت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کوان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہےسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو وزیر اعظم کے سیکریٹری خرم آغا نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کی جگہ تعیناتی کے لیے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن گزشتہ کئی ماہ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہٹانے کے احکامات جاری کر رہا تھا لیکن کئی مرتبہ مراسلے لکھے جانے کے باوجود ان پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔
کئی مرتبہ ہاد دہانی کے بعد گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے اسٹیشلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا فوری ٹرانسفر کرنے کی سفارش کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سابق حکومت میں شامل نگران کابینہ ارکان کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے منظوری دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں