انتخابات میں فراڈ کا واحد حل ٹیکنالوجی ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں فراڈ کا واحد حل ٹیکنالوجی ہے۔ الیکشن فراڈ کو ٹیکنالوجی سے ہی روکا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں آنے کے بعد اکیسویں صدی کا الیکشن کرائیں گے جسے سب قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان میں شفاف الیکشن کرائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے نادرا کے مختلف اقدامات کے افتتاح کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی لوگ ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں، اس وجہ سے وہ سارے ہمارے شہری نہیں رہتے۔ نادرا کے اقدامات کی وجہ سے لوگ رجسٹرڈ ہوں گے اور معیشت کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں