اندرون ملک پروازوں میں منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لیے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ پی آئی اے کی مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ائیرلائن کی اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کو اب منرل واٹر کی ہاف لیٹربوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرواز کا عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں