اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا، این سی او سی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے لہٰذا پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں