آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں بھارت کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گئی مرکزی ریلی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع  پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں