اپریل میں مہنگائی 21سے 22فیصد رہنے کا امکان ہے ،وزارت خزانہ

اسلام آباد (نیوز ٹویو)وفاقی وزارت خزانہ نے امکان ظاہرکیا ہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہے گی وزارت خزانہ نےماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنانسنگ بحال ہو رہی ہے، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط کا معاہدہ طے پا چکا ہے، حکومتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو رہا ہے تاہم بیرونی ادائیگیوں کے لیے بہتر فنانسنگ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باعث شرح سود کو برقرار رکھا گیا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومتی انتظامات کے باعث مہنگائی کو قابو کیا جا رہا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تاریخی سیل کی جا رہی ہے جبکہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے بروقت پالیسی اقدامات درکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مارچ میں مہنگائی 23.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں