ایتھوپیا ائرلائن کاآپریشن لا ہو راسلام آباد تک بڑھائیں گے، ایتھوپیا سفیر جمال بیکر عبد اللہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا ہے کہ ایتھوپیا ایئرلائنز کو پا کستان میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اب ہم اسلام آباد اور لاہور تک اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن ، امین الرحمن، شمریز اقبال پر مشتمل وفد کے ہمراہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ سے ایتھوپیا کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔چیئرمین خورشید برلاس پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور بین الاقوامی ایونٹس کے بارے میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ کو بریفنگ دی۔اسی سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی مراسم کو بڑھانے کیلئے پاک ایتھوپیا ایکسپو کا انعقاد کرنا چاہتی ہے خورشید برلاس نے مزید کہا کہ ہم اپنا تجارتی وفد ایتھوپیا لے کر جائیں گے اور وہاں ایکسپو کے حوالے سے صنعت کاروں ،بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرینگے ۔ اور کانفرنس اور ایکسپو کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیں گے۔جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا۔ترقی کی نئے راستے دریافت ہونگے ۔پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی مراسم کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان کی افریقہ اینڈ انگیج افریقہ پالیسی میں اہم ہے ۔ ایتھوپین ایئرلائنز کو پاکستان میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ایتھوپیا پورے خطے میں منصفانہ اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے برادر ممالک کے ساتھ اپنے وسائل بانٹ کر پورے خطے کو جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے
۔ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افریقہ سے متعلق خارجہ پالیسی کے ثمرات کے لیے پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا قیام ناگزیر ہے۔جمال بیکر عبد اللہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہم نے 75 رکنی تجارتی وفد کے دورہ ایتھوپیا کا اہتمام کیا اور ایتھوپیا سے 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد میں سہولت فراہم کی۔ جمال بیکر عبداللہ نے دونوں ممالک کے تجارتی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ آخر میںپاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبداللہ کو شیلڈ پیش کی اس موقع پر فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن ، امین الرحمن، شمریز اقبال ای سی ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں