بالی وڈاداکار امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، پسلی ٹوٹ گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس میں ان کی پسلی ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری  بلاگ پوسٹ  کے ذریعے  80 سالہ بھارتی اداکار نے  اپنے مداحوں کو  بتایا کہ حیدرآباد میں فلم ’ پراجیکٹ کے‘کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران وہ  زخمی  ہوگئے اور ان کی  پسلی ٹوٹ گئی ۔

بالی وڈ اداکار  کے بلاگ  کے مطابق حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سی ٹی اسکین اور ضروری طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ کو صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں