باڈی شیمنگ کرکے ہم لوگوں پر سوال نہیں بلکہ انسان کو پیدا کرنے والے پر سوال کررہے ہوتے ہیں، مایا علی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ باڈی شیمنگ کرکے ہم لوگوں پر سوال نہیں بلکہ انسان کو پیدا کرنے والے پر سوال کررہے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ناقدین کے حوالے سے گفتگو کی۔ مایا علی نے کہا کہ لوگ ویسے تو مذہب اور اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن ہم کوئی لباس پہنیں یا کوئی بھی بات کہہ دیں تو دوسرے لوگ کہنا شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جس ذات نے پوری دنیا میں موجود لوگوں کو بنایا ہے۔ کسی کا گہرا رنگ ہے، کسی کا ہلکا رنگ ہے، کوئی موٹا ہے اور کوئی دبلا ہے۔ کسی کے بال لمبے ہیں تو کسی کے چھوٹے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں