بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جاری کردیا۔
بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
بجلی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔
خیال رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں