بلوچستان میں بارشوں سے تباہی کے نتیجے میں 56افراد ہلاک،48زخمی ،پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(نیوزٹویو) بلوچستان کی ڈیزاسٹرمینجمینٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی نقصا نات کی رپورٹ جاری کردی ہےرپورٹ کے مطابق اب تک بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔موسلادھار بارش کے باعث خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور، تربت، آواران، بارکھان، بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 670 مکانات، 5 پل اور  1 کلو میٹر سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک 436 مویشی بھی طوفانی بارشوں کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی کوئٹہ، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران،  ژوب،  بارکھان، کوہلو،  نصیر آباد،  اورماڑہ سمیت کیچ اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران خضدار میں 36، پنجگور میں 33، پسنی میں 31، اوڑمارہ میں 16ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو صوبے میں ہونے والی بارشوں سے تباہی کے نتیجے میں ضلع پشین میں ڈب کراس کے مقام  پر  پل پانی میں بہہ گیا، کان مہترزئی میں زیر تعمیر دارا جلا ل خان زئی ڈیم اور مسلم باغ میں اختر نیکا ڈیم ٹوٹ گئے۔ راونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے بھر میں بارشوں سے 10 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 6 افراد پشین جبکہ 4 افراد پنجگور میں جان کی بازی ہار گئے، ہلاک ہونے والوں میں 8 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں