بھارتی تسلط سے آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزٹویو) مقبوضہ کشمیر میں 22 مظاہرین کو شہید کرنے کے خلاف بدھ کو کشمیر سمیت دینا بھر میں کشمیری یوم شہدا منارہیں۔ کشمیریوں نے آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے قربانیاں اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خود ارادیت کے لیے دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کا شعلہ کشمیریوں نے نسلوں سے بھارتی جبر کے سامنے زندہ رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ 13جولائی 1931 کشمیری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب 22 نہتے کشمیری ڈوگرہ راج کی سفاکی کا نشانہ بنے۔ 88 سال پہلے بہنے والا کشمیریوں کا ناحق خون آج بھی تروتازہ ہے،حریت پسند جاں بازوں کی یاد میں دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے اور حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ تیرہ 13جولائی 1931 کو سرینگر جیل کے باہر ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج کی جانب سے 22 مظاہرین کو شہید کردیا گیا تھا جب ایک اذان کے 17 کلمات کو ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے 22 جوان کھڑے ہو گئے تھے۔ سرینگر جیل کے باہر احتجاج کے دوران جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو ایک نوجوان اذان دینے کے لیے کھڑا ہوگیا جسے ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ اس حملے کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں نے اذان پوری کرنے کی ٹھانی اور پہلے شہید کے بعد ہی دوسرا نوجوان آگے بڑھا اور بقیہ اذان دینے کی کوشش کی تو اُسے بھی شہید کردیا گیا۔اس طرح 22 کشمیری نوجوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اذان مکمل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں