بھارت سمیت کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی ہتھیار کےطورپراستعمال کررہی ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوزٹویو) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں صورتحال بگڑی توپا کستان متاثرہوگا  افغانستان سےامریکی افواج کا انخلاء ہو چکا افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے ۔بھارت سمیت کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی ہتھیار کے طور پر ا ستعمال کر رہی ہیں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کو ئی جواز نہیں ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی امریکی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔  30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں اور ہم مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ن لیگ دورمیں گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا جس کا نتیجہ ہے کہ فیٹف کے 27 میں سے 26 اہداف پرعملدرآمد ہوچکا ہےانہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو گرےلسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پراستعمال کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی طورپراستعمال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے پرپنجاب حکومت کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا الگ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگاجنوبی پنجاب کے لیے 189 بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہو وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 63 ایکٹر زمین پرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا جب کہ بہاولپور میں 30 ایکٹر زمین پر سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں پوسٹ آفس نہیں بااختیار افسران چاہئیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص بجٹ 11 اضلاع کے لیے ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے اور حکومت عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی کیونکہ علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپ چین کے ساتھ قائم کیا اور کپاس کی ریسرچ کے لیے ایک پلان مرتب کیا چیئرمین سی پیک اتھارٹی اگلے ہفتے ملتان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کاٹن پروڈکشن بحال ہوانہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق 14 قوانین میں ترامیم کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں