بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزٹویو)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 5 اگست 2022ء کو یومِ استحصال کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی یکے بعد دیگرے تین نسلوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء  سے اب تک 650 سے زائد افراد کا ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں