بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے، صدف کنول

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول اپنے حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق دیے گئے بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔ صدف اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔ صدف کنول کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ کچھ صارفین اداکارہ کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جب کہ دوسری جانب بعض صارفین نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر ثمینہ نامی صارف نے صدف کنول سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے 1921 نہیں ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ پر میم بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ انعم نامی صارف نے اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ صدف عالیشان گاڑی میں ایک ڈیزائنر کے مہنگے جوتے پہن کر شیری (شہروز) کے جوتے ڈھونڈ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں