حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے باڈی بلڈر کا انتقال ہوگیا

بھارت (ویب ڈیسک)بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا،حلق میں ڈبل روٹی پھنسنے سے 21 سالہ باڈی بلڈر انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ریاست تامل ناڈو کا 21 سالہ نوجوان اسٹیٹ لیول چیمپئن شپ کی تیاری میں مصروف تھا کہ  اس نے ورزش کے دوران وقفہ لیا اور ایک ڈبل روٹی کا ٹکڑا کھایا ۔

 تاہم جیسے ہی وہ دوبارہ وزرش شروع  کرنے لگا،ڈبل روٹی کا ٹکڑا نوجوان کے حلق میں پھنس گیا اور سانسں لینے میں تکلیف کے باعث وہ نیچے گر کر بے ہوش گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت ہاری ہرن کے نام سے ہوئی،وہ 70 کلو کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لینے والا تھا۔ 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت ڈبل روٹی کا ٹکڑا غذا کی نالی کے بجائے سانس کی نالی میں پھنسنے کی وجہ سے ہوئی۔

ماہرین نے دوران ورزش کھانے پینے اور اپنی خوراک کے حوالے سے نوجوانوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں