رمضان میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی خاص حکمت عملی تیار،خصوصی ٹیمیں سحروافطار میں چیکنگ کرینگی

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر رمضان المبارک کے لیے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نےخاص حکمت عملی تیار کرلی
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کی زیر نگرانی چھوٹے بڑے تمام فوڈ پوائنٹس اور سحر و افطار میں سپیشل ٹیمیں چیکنگ کریں گی
ٹھیلے ڈھابوں کو ماہ مبارک میں مسلسل چیک کیا جائے گا،
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم تمام رمضان بازار چیک کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک میں عوام کو صاف خوراک کی فراہمی کے لئے ٹیمز ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں