سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی گرفتار

لاہور(نیوزٹویو)نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے پرنسپل سیکرٹری کوگرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کی گئی اور انہیں پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ محمد خان بھٹی نے ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں جبکہ ٹھیکوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کی رقم بٹوری اور من پسند ٹھیکیدار عظمت حیات کو رشوت کے معاملات میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم پرویزالہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں